Riphah International University has once again cemented its status as a national leader in higher education by receiving two prestigious titles“Iconic Brand in Pakistan” and “Leading Brand in Pakistan”—at the 15th Brand of the Year Awards 2024, organized by the renowned Brands Foundation. The award ceremony was held in Karachi, bringing together Pakistan’s most celebrated and trusted brands across various sectors.

Riphah International University was recognized for its outstanding achievements in the category of Higher Education Institution with Islamic Values and Diverse Academic Programs, reflecting its continued commitment to academic excellence and value-based education.

The coveted “Brand Icon of Pakistan” award was presented to Riphah’s representatives by Honorable Governor of Gilgit-Baltistan, Syed Mehdi Shah, and Senator Saeed Ghani, Senior Minister of Sindh for Local Bodies. Mr. Muhammad Junaid Khan, Director Marketing, and Mr. Mehr Ali, Manager Marketing, received the awards on behalf of the university.

The Brands Foundation, a globally recognized non-profit organization, celebrates the most successful and impactful brands in Pakistan through its annual awards. The Brand of the Year Awards is considered one of the highest benchmarks of branding excellence in the nation.

These accolades reflect Riphah’s unwavering mission to develop ethically grounded professionals through academic programs infused with Islamic values and global relevance.

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کو 15ویں برانڈ آف دی ایئر ایوارڈز میں دو اعزازات سے نوازا گیا

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے ایک مرتبہ پھر اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں اپنی قومی قیادت کو مستحکم کرتے ہوئے 15ویں برانڈ آف دی ایئر ایوارڈز 2024 میں “آئیکونک برانڈ آف پاکستان” اور “لیڈنگ برانڈ آف پاکستان” جیسے دو نمایاں اعزازات اپنے نام کیے۔ یہ تقریب برانڈز فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے معروف اور قابلِ اعتماد برانڈز نے شرکت کی۔

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کو اسلامی اقدار پر مبنی اعلیٰ تعلیمی ادارہ اور متنوع تعلیمی پروگرامز کی کیٹیگری میں نمایاں کارکردگی پر یہ اعزازات دیے گئے، جو ادارے کے علمی معیار اور اقدار پر مبنی تعلیم کے تسلسل کے عکاس ہیں۔

“برانڈ آئیکون آف پاکستان” کا باوقار ایوارڈ معزز گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور سینیٹر سعید غنی، وزیرِ بلدیات سندھ نے رفاہ کے نمائندگان کو پیش کیا۔ یونیورسٹی کی جانب سے یہ ایوارڈز ڈائریکٹر مارکیٹنگ محمد جنید خان اور مینجر مارکیٹنگ مہر علی نے وصول کیے۔

برانڈز فاؤنڈیشن، ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ غیر منافع بخش تنظیم ہے جو ہر سال ان برانڈز کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جو پاکستان میں مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں اور عوامی اعتماد حاصل کرتے ہیں۔ “برانڈ آف دی ایئر ایوارڈز” کو ملک میں برانڈنگ کے اعلیٰ ترین معیار کے طور پر جانا جاتا ہے۔

یہ اعزازات رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اس عزم کی گواہی ہیں کہ وہ اسلامی اقدار اور عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی پروگراموں کے ذریعے اخلاقی بنیادوں پر تربیت یافتہ پیشہ ور افراد تیار کرتی رہے گی۔